ووٹ چیک کرنے کا طریقہ 2024 | ووٹ لسٹ کی معلومات

پاکستان میں الیکشن کی تاریخ 8 فروری 2024 قریب آنے کی وجہ سے ہر فرد اپنا ووٹ چیک کرنا چاہ رہا ہے کہ میرا ووٹ کہاں ہے یعنی کون سے پولنگ اسٹیشن پر ہے۔ آج ہم آپ کو ووٹ کی معلومات حاصل کرنے اور ووٹ لسٹ چیک کرنے کا طریقہ مکمل تفصیل کے ساتھ بتائیں گے۔

انتخابات 2024 میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ جاننے سے پہلے اپنے ووٹ کی تصدیق کرنا بے حد ضروری ہے۔ آپ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کے تعاون سے فراہم کی گئی ایس ایم ایس (SMS) یعنی میسج سروس کا استعمال کر کے اپنے ووٹ کی رجسٹریشن چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ صرف اتنا کریں کہ اپنے موبائل فون کے "رائٹ میسج” والے فنکشن میں جائیں اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر میسج سینڈ کر دیں۔ میسج میں اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھتے وقت کوئی ڈیش یا سپیس استعمال نہ کریں۔

آپ کو فوری طور ٹیکسٹ میسج کے ذریعے جواب موصول ہوگا جس میں آپ کے ووٹ سے متعلق تمام معلومات جیسا کہ انتخابی علاقے کا نام، بلاک کوڈ، پولنگ سٹیشن اور سیریل نمبر وغیرہ دیا ہوا ہوگا۔

ہر رجسٹرڈ ووٹر اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں جا کر اپنی ووٹ کی تفصیلات چیک کر سکتا/سکتی ہے جہاں پر حتمی ووٹر لسٹ دستیاب ہوتی ہے۔ چاروں صوبوں میں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر کے پتے یا رابطے کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 21 مئی 2022 سے 19 جون 2022 تک ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کیے تھے جہاں پر غیر حتمی ووٹر لسٹیں موجود تھیں۔ آپ میں سے اکثر افراد نے اپنے ووٹ کے اندراج کے لیے یا انتخابی حلقے سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی کے لیے ان ڈسپلے سینٹرز کا رخ کیا ہو گا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں:

مزید پڑھیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

فائیو جی موبائل فون کی قیمتیں 2024 پاکستان میں 5 جی کا ریٹ

پاکستان میں ابھی تک فائیو جی (5G) انٹرنیٹ کی...

صحیح رئیل اسٹیٹ بروکر کا انتخاب کیسے کریں؟ مکمل معلومات

صحیح رئیل اسٹیٹ بروکر یا ایجنٹ کا انتخاب کرنے...

رئیل اسٹیٹ کیا ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ مکمل معلومات

رئیل اسٹیٹ کو کچھ لوگ اصلی جائیداد سمجھتے ہیں...

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 2024 آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پاکستان میں جب بھی مہینے کی پندرہ تاریخ یا...

موبائل فون اور اسمارٹ فون میں کیا فرق ہے؟

اصطلاحات میں موبائل فون اور اسمارٹ فون اکثر ایک...

کمرشل رئیل اسٹیٹ میں کامیاب سرمایہ کاری کے لیے اہم تجاویز

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری میں کامیابی کے...

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی خریداری سے پہلے اہم عوامل پر غور کریں

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی خریداری کرنے سے پہلے ذہن...

دو لائن اردو شاعری کا بہترین اور عمدہ مجموعہ

اردو کے بہترین، عمدہ، خوبصورت، انقلاب، درد، پیار اور...

رئیل پراپرٹی کیا ہے | جائیداد کی ملکیت اور اقسام

رئیل پراپرٹی زمین اور ڈھانچے کا ایک قطعہ ہے...

کمرشل پراپرٹی کا انتخاب کرتے وقت اہم عوامل پر غور کریں

کمرشل پراپرٹی کا انتخاب ایک اہم فیصلہ ہے جو...