پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 2024 آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پاکستان میں جب بھی مہینے کی پندرہ تاریخ یا آخری تاریخ آتی ہے تب ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی یا قیمتوں میں اضافہ ہو گا کیونکہ ہر شخص پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت جاننا چاہ رہا ہوتا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرول کی قیمت 273 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہے۔

یہ تمام قیمتیں 16 مئی 2024 سے پاکستان میں نافذ العمل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کو سستا کرنے یا موجودہ ریٹ کو برقرار رکھنے یا مہنگا کرنے کا اعلان ہر پندرہ دنوں کے بعد کیا جاتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ اوگرا کے پاس ہر مہینے میں دو بار پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتیں تجویز کرنے کا اختیار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہر مہینے کی 15 تاریخ اور ہر مہینے آخری تاریخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے اور عام طور پر نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 دنوں تک ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمتیں ٹرانسپورٹ اخراجات کی وجہ سے تھوڑی مختلف ہوتی ہیں۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا براہ راست تعلق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے ہے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور اگر وہاں پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوں گی۔ تاہم بہت سے دوسرے عوامل جیسا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس یعنی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی، روپے اور ڈالر کے ریٹ میں فرق بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اتار چڑھاؤ کا سبب بنتا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں:

مزید پڑھیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

فائیو جی موبائل فون کی قیمتیں 2024 پاکستان میں 5 جی کا ریٹ

پاکستان میں ابھی تک فائیو جی (5G) انٹرنیٹ کی...

صحیح رئیل اسٹیٹ بروکر کا انتخاب کیسے کریں؟ مکمل معلومات

صحیح رئیل اسٹیٹ بروکر یا ایجنٹ کا انتخاب کرنے...

رئیل اسٹیٹ کیا ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ مکمل معلومات

رئیل اسٹیٹ کو کچھ لوگ اصلی جائیداد سمجھتے ہیں...

ووٹ چیک کرنے کا طریقہ 2024 | ووٹ لسٹ کی معلومات

پاکستان میں الیکشن کی تاریخ 8 فروری 2024 قریب...

موبائل فون اور اسمارٹ فون میں کیا فرق ہے؟

اصطلاحات میں موبائل فون اور اسمارٹ فون اکثر ایک...

کمرشل رئیل اسٹیٹ میں کامیاب سرمایہ کاری کے لیے اہم تجاویز

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری میں کامیابی کے...

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی خریداری سے پہلے اہم عوامل پر غور کریں

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی خریداری کرنے سے پہلے ذہن...

رئیل پراپرٹی کیا ہے | جائیداد کی ملکیت اور اقسام

رئیل پراپرٹی زمین اور ڈھانچے کا ایک قطعہ ہے...

کمرشل پراپرٹی کا انتخاب کرتے وقت اہم عوامل پر غور کریں

کمرشل پراپرٹی کا انتخاب ایک اہم فیصلہ ہے جو...

دو لائن اردو شاعری کا بہترین اور عمدہ مجموعہ

اردو کے بہترین، عمدہ، خوبصورت، انقلاب، درد، پیار اور...