موبائل نمبر سے شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے کا مکمل طریقہ 2024

آپ پاکستان میں اپنے موبائل نمبر سے اپنا شناختی کارڈ نمبر فوری طور پر چیک کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ موبائل نمبر کے ساتھ اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبر کیسے چیک کر سکتے ہیں تو ہم اس کا مکمل طریقہ آپ کو اس مضمون میں بتائیں گے۔

کسی بھی نیٹ ورک کی سم پر اپنے موبائل نمبر کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔

اپنے موبائل فون پر میسجنگ ایپ کھولیں اور "رائٹ میسج” والے آپشن میں جائیں۔

ٹیکسٹ والے ڈبے میں MNP لکھیں اور 667 پر میسج بھیج دیں۔

کچھ دیر کے بعد آپ کو اسی نمبر سے جوابی میسج موصول ہو گا۔ اس میسج میں آپ کے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ آپ کے سم نمبر سے منسلک تمام معلومات دی ہوئی ہوں گی کہ آپ نے اپنی سم کون سی تاریخ کو خریدی تھی وغیرہ۔

یہ آپ کے موبائل نمبر کے بارے میں تمام تفصیلات چیک کرنے کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ مزیر برآں آپ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد بھی چیک کر سکتے ہیں۔

اگر آپ یوفون کے صارف ہیں تو اپنے موبائل نمبر کی تفصیلات جاننے کے لیے یو ایس ایس ڈی کوڈ #336* بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے یوفون سم کارڈ سے #336* ڈائل کریں۔ جب یو ایس ایس ڈی مینیو آپ کی سکرین پر ظاہر ہو جائے تو "1” ٹائپ کریں اور بھیجیں دیں۔ آپ کو فون پر ایک پیغام موصول ہو گا جس میں آپ کے اپنے رجسٹرڈ یوفون نمبر کی تفصیلات دی ہوئی ہونگی۔

ان آسان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے، آپ انٹرنیٹ کنیکشن یا کسی تھرڈ پارٹی ایپ کے بغیر ایک یو ایس ایس ڈی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے یوفون نمبر کی تفصیلات آسانی سے چیک کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ٹیلی نار کے صارف ہیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر چیک کرنا چاہتے ہیں تو 7751 پر ایک خالی میسج بھیج سکتے ہیں۔ میسج بھیجنے کے بعد آپ کو ٹیلی نار کی طرف سے ایک میسج موصول ہوگا جس میں آپ کا شناختی کارڈ نمبر دیا گیا ہوگا۔

ان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون کا مثبت استعمال کر کے اپنا شناختی کارڈ نمبر جلدی اور آسانی سے چیک کر سکتے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں:

مزید پڑھیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

فائیو جی موبائل فون کی قیمتیں 2024 پاکستان میں 5 جی کا ریٹ

پاکستان میں ابھی تک فائیو جی (5G) انٹرنیٹ کی...

صحیح رئیل اسٹیٹ بروکر کا انتخاب کیسے کریں؟ مکمل معلومات

صحیح رئیل اسٹیٹ بروکر یا ایجنٹ کا انتخاب کرنے...

رئیل اسٹیٹ کیا ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ مکمل معلومات

رئیل اسٹیٹ کو کچھ لوگ اصلی جائیداد سمجھتے ہیں...

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 2024 آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پاکستان میں جب بھی مہینے کی پندرہ تاریخ یا...

ووٹ چیک کرنے کا طریقہ 2024 | ووٹ لسٹ کی معلومات

پاکستان میں الیکشن کی تاریخ 8 فروری 2024 قریب...

موبائل فون اور اسمارٹ فون میں کیا فرق ہے؟

اصطلاحات میں موبائل فون اور اسمارٹ فون اکثر ایک...

کمرشل رئیل اسٹیٹ میں کامیاب سرمایہ کاری کے لیے اہم تجاویز

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری میں کامیابی کے...

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی خریداری سے پہلے اہم عوامل پر غور کریں

کمرشل رئیل اسٹیٹ کی خریداری کرنے سے پہلے ذہن...

دو لائن اردو شاعری کا بہترین اور عمدہ مجموعہ

اردو کے بہترین، عمدہ، خوبصورت، انقلاب، درد، پیار اور...

رئیل پراپرٹی کیا ہے | جائیداد کی ملکیت اور اقسام

رئیل پراپرٹی زمین اور ڈھانچے کا ایک قطعہ ہے...