پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے آن لائن رقم کی منتقلی کرنے والے پلیٹ فارم پےپال (PayPal) کی خدمات دستیاب نہیں ہیں۔ پے پال کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستانی فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹرز، سوشل میڈیا مارکیٹرز، سرچ انجن آپٹیمائزرز، گرافک ڈیزائنرز، بلاگرز اور ولاگرز وغیرہ کےلیے پےاونیر (Payoneer) ایک بہترین انتخاب ہے جو 200 سے زیادہ ممالک اور 150 سے زیادہ کرنسیوں میں قابل قبول ہے۔
پےاونیر وسیع پیمانے اور عالمی سطح پر قابل رسائی نیٹ ورک ہونے کی وجہ سے رقم کی ادائیگی یا وصول کرنے کے لیے آسان، لچکدار، تیز اور کم لاگت کے حل کو یقینی بناتا ہے۔
پاکستان میں آن لائن رقم کی منتقلی والے پلیٹ فارمز کے درمیان مقابلہ کی کمی اور عالمی فری لانسنگ مارکیٹس جیسا کہ فائیور (Fiverr) اور اپ ورک (Upwork) پر کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں پے اونیر (Payoneer) کی ترقی جاری رہنے کی توقع ہے۔
اگر آپ بین الاقوامی کمپنیوں یا کلائنٹس سے پاکستان میں رقم حاصل کرنے میں آنے والی مشکلات کی وجہ سے پریشان ہیں تو اب مزید پریشان نہ ہوں کیونکہ پےاونیئر (Payoneer) آپ کے فنڈ وصول کرنے سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے حاضر ہے۔
پےاونیر کیا ہے؟
پےاونیر ایک مالیاتی خدمات کی کمپنی ہے جو آن لائن رقم کی منتقلی کے حل پیش کرتی ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر امریکا کے شہر نیو یارک میں ہے۔ پےاونیر کے مختلف ممالک میں 24 سے زیادہ دفاتر میں 2000 سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں اور 50 لاکھ لوگ پے اونیر کا اکاؤنٹ بنا کر اسے استعمال کر رہے ہیں۔ اور یہ پےپل (PayPal) کا بہترین متبادل بھی سمجھا جاتا ہے۔ پےاونیر کو کچھ لوگ پیونیر یا پیونر بھی کہتے ہیں۔
اب ہم جان لیتے ہیں کہ پاکستان میں پے اونیر کا اکاؤنٹ کیسے بنائیں اور 25 ڈالر مفت میں کیسے حاصل کریں۔
سب سے پہلے آپ کو کریٹ اے پےاونیر اکاؤنٹ ود 25 ڈالر گفٹ (create a payoneer account with $25 gift) پر کلک کرنا ہے، یہ آپ کو پےاونیر کی آفیشل ویب سائٹ پر لے جائے گا۔
وہاں پر آپ کو نارنجی رنگ کا ایک بٹن دیکھائی دے گا جس پر لکھا ہوگا سائن اپ اینڈ ارن 25 ڈالر (٭SIGN UP AND EARN $25) پھر اس پر آپ نے کلک کرنا ہے۔ یہ نوٹ کر لیں کہ فری کے 25 ڈالر آپ کو تب ملیں گے جب آپ اپنے پےاونیر اکاؤنٹ میں فریلانس کمپنیوں یا دیگر کمپنیوں یا کلائنٹس سے 1000 ڈالر وصول کریں گے۔
پہلے نمبر پر آپ نے وہ اختیار منتخب کرنا ہے جو آپ کی بہترین وضاحت کرے۔ فری لانسر یا ایس ایم بی، آن لائن سیلر، ایفلیٹ مارکیٹر اور انڈویژول میں سے کسی ایک پر کلک کریں۔
دوسرے نمبر پر اگر آپ نے فری لانسر یا ایس ایم بی اور انڈویژول میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا ہے تو آگے آپ نے گٹ پیڈ بائی انٹرنیشنل کلائنٹس آر فری لانس مارکیٹ پلیسز پر کلک کرنا ہے۔
تیسرے نمبر پر آپ کو نیلے رنگ کا ایک بٹن دیکھائی دے گا جس پر لکھا ہوگا رجسٹر (Register) پھر اس پر آپ نے کلک کرنا ہے۔
یہاں سے پےاونیر سائن اپ (Payoneer sign up) کا عمل شروع ہوتا ہے۔ متعلقہ ڈبوں میں اپنا پہلا اور آخری نام الگ الگ لکھیں جو نام آپ کے قومی شناختی کارڈ پر درج ہے اور پھر اپنا ای میل ایڈریس دو بار درج کریں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ پھر اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج کریں اور آخر میں کیپچا کو لکھ کر نیکسٹ (NEXT) پر کلک کریں۔
نیکسٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اپنی رابطہ کی تفصیلات درج کرنے کے لیے مختلف ڈبے نظر آئیں گے۔ یہاں آپ کو اپنا ملک، پتہ، شہر اور پوسٹل یا زپ کوڈ یعنی ڈاکخانہ کا کوڈ درج کرنے کے ساتھ اپنے فون نمبر کے اندراج کی بھی ضرورت ہے۔ اپنا فون نمبر درج کرنے کے بعد سینڈ کوڈ (send code) پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کو Payoneer کی جانب سے تصدیقی کوڈ کے ساتھ ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوگا۔ سینڈ کوڈ والے ڈبے میں اسی کوڈ کو درج کریں اور نیکسٹ (NEXT) پر کلک کریں۔
اب آپ سیکورٹی تفصیلات کے صفحہ پر آ جائیں گے۔ یہاں آپ کو تمام تفصیلات کو احتیاط سے بھرنا ہوگا۔ پہلے اپنا صارف نام پُر کریں اور پھر متعلقہ ڈبوں میں اپنا پاس ورڈ دو بار درج کریں۔ اس کے بعد آپ کو ایک سیکیورٹی سوال اور پھر سیکیورٹی جواب منتخب کرنا ہے۔
نوٹ: یہ ایک اہم سوال ہے کیونکہ یہ آپ کو اپنا اکاؤنٹ بازیافت یعنی ریکور کرنے میں مدد کرتا ہے لہذا یقینی بنائیں کہ آپ کوئی ایسی چیز منتخب کریں جسے آپ آسانی سے نہ بھولیں۔ پھر ID یعنی قومی شناختی کارڈ، ڈرائیورز لائسنس یا پاسپورٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور متعلقہ ڈبے میں ID نمبر درج کریں۔ پھر اپنا پہلا اور آخری نام جو آپ کے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیورز لائسنس یا پاسپورٹ پر درج ہے وہ لکھیں اور نیکسٹ (NEXT) پر کلک کریں۔
اب آپ اپنے بینک کی تفصیلات کو درج کرنے کے لیے آخری صفحے پر پہنچ جائیں گے۔ اکاؤنٹ کی قسم کے آپشن سے پرسنل اکاؤنٹ (Personal account) کا انتخاب کریں۔ پھر یہاں اپنے بینک کا ملک درج کریں جو پاکستان ہے اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے کرنسی کے تحت PKR کو منتخب کریں۔ پھر اپنے بینک کی تفصیلات درج کریں جیسا کہ تصویر میں دکھائی دے رہا ہے بشمول ڈراپ ڈاؤن مینو سے بینک کا نام اور پھر اکاؤنٹ ہولڈر کا نام درج کریں اور اس کے بعد آئی بین (IBAN) نمبر درج کریں۔
اگر آپ کے پاس ذاتی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ اپنے موبائل فون کے ذریعے بنائے ہوئے جاز کیش (JazzCash) اکاؤنٹ کے ساتھ Payoneer اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف ڈراپ ڈاؤن مینو سے بینک کے نام کے تحت JazzCash کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے یہ خود بخود JazzCash IBAN نمبر حاصل کر لے گا۔
آخر میں شرائط و ضوابط اور قیمتوں سے اتفاق کرنے والے ڈبوں پر ٹک کرنے کے بعد سبمٹ بٹن پر کلک کر دیں۔
اس کے بعد آپ نے اپنی جی میل (Gmail) اوپن کرنی ہے وہاں پر آپ کو Payoneer کی طرف سے ایک ای میل آئے گی۔ اس ای میل کو کھول کر آپ نے اس میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے اپنے پےاونیئر اکاؤنٹ کو ویریفائی کرنا ہے۔ Payoneer کی ٹیم آپ کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لے کر چند دنوں میں ایک تصدیقی ای میل آپ کو بھیج دے گی۔ تصدیقی ای میل موصول ہونے کے بعد آپ اپنے پےاونئر اکاؤنٹ میں رقوم وصول کر سکیں گے اور پاکستانی بینک اکاؤنٹ یا جاز کیش کے زریعے نکال بھی سکیں گے۔