آج سے 23 سال پہلے یعنی سن 2000 میں موبائل فون پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک معمول بننا شروع ہوئے اور زیادہ تر لوگوں نے موبائل فون کا مثبت استعمال کیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی قیمتوں میں کمی اور عام لوگوں کے لیے آسان دستیابی نے اس کے بعد کے سالوں میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ سم کا استعمال موبائل فون میں کیا جاتا ہے اور جس فون میں کوئی سم نہ ہو وہ بیکار تصور ہوتا ہے۔
اگر آپ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر جاری کردہ سم کارڈز کی تعداد سے ناواقف ہیں تو آپ ابھی جان پائیں گے کہ آپ کے نام کتنی سم رجسٹرڈ ہیں کیونکہ یہ ضروری ہے کہ آپ کو جلد از جلد یہ معلومات مل جائیں۔
اپنے شناختی کارڈ پر جاری کردہ سموں کی تعداد کو چیک کرنے کے دو طریقے ہیں۔
آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے سم کی تعداد چیک کریں
اپنے نام پر جاری کردہ سموں کی تعداد جاننے کے لیے آپ نیچے دی گئی پی ٹی اے (PTA) کی سم انفارمیشن ویب سائٹ پر کلک کریں۔
- پہلے ڈبے میں اپنا شناختی کارڈ نمبر (CNIC Number) درج کریں۔
- نیچے دیئے گئے چھوٹے ڈبے پر نشان لگا کر تصدیق (Verify) کریں کہ آپ روبوٹ نہیں ہیں اور ‘Submit’ بٹن کو دبائیں۔
آپ کو ایک ٹیبل فارم میں شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی فہرست دکھائی جائے گی۔
سموں کی تعداد آپریٹر کے حساب سے درجہ بندی کی جائے گی اور جدول آپ کو یہ بھی بتائے گا کہ آپ نے اپنے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹر کی ہیں۔
میسج کے ذریعے سم کی تعداد چیک کریں
میسج کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد معلوم کرنے کے لیے اپنے فون کے "رائٹ میسج” والے آپشن میں جائیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 668 پر میسج کر دیں۔ میسج میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھتے وقت کوئی ڈیش یا سپیس استعمال نہ کریں۔
آپ کو جلد ہی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے جواب موصول ہوگا جس میں آپ کو آپ کے شناختی کارڈ پر جاری کردہ ہر موبائل نیٹ ورک آپریٹر کے فعال سم کارڈز کی کل تعداد دکھائی دے گی۔
نوٹ کریں کہ آپ کی طرف سے 668 پر بھیجے گئے ہر ایس ایم ایس (SMS) کے لیے آپ سے 2 روپے + ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
اگر آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سمز کی تعداد آپ کے استعمال کردہ سم کارڈز کی موجودہ تعداد سے زیادہ ہے تو آپ متعلقہ کمپنی آپریٹر کے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں یا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) رابطہ کریں یا اپنے شہر میں موجود متعلقہ کمپنی کی فرنچائز میں جا کر وہ سمز بند کروا دیں۔ مزید برآں آپ اپنے موبائل نمبر سے شناختی کارڈ نمبر بھی چیک کر سکتے ہیں۔
شناختی کارڈ اور سم کے بارے میں پوچھے گئے سوالات
شناختی کارڈ سے سم نمبر چیک کرنا
شناختی کارڈ سے سم نمبر چیک کرنے کا کوئی طریقہ فی الحال موجود نہیں ہے پر آپ اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے اپنے سم کارڈز کی تعداد چیک کر سکتے ہیں۔
میرے نام پر کتنی سم ہیں
اپنے نام پر جاری کردہ سموں کی تعداد اوپر دی گئی ویب سائٹ کے ذریعے چیک کریں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کوئی ڈیش لگائے 668 پر میسج کریں۔ آپ کو واپس جلد ہی ایک میسج موصول ہوگا جس میں آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کے بارے میں معلومات دی ہوئی ہوں گی۔